بلوچستان: مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 45 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ضلع مستونگ کے علاقے ببری میں موجود لیویز چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم دہشت گردوں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور لیویز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ نے نجی ٹی وی چینل ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیویز چوکی کوئٹہ۔تفتان قومی شاہراہ پر واقع ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار ہلای ہوئے جن کی شناخت منظور احمد اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے لیویز اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کرلی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1628076007998599179?t=GtpEQLxsFWLu0eRGwWrRug&s=19
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ کے علاقے ببری چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں 2 لیویز اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے، دہشت گردی کا حالیہ واقعہ باعث تشویش ہیں، دشمن صوبے کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید مستعد اور چوکنا رہنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، امن و ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عوام بھی متحد رہیں۔
خیال رہے کہ 27 جنوری کو بلوچستان کے علاقے بولان اور قلات میں 2 مختلف مسلح حملوں میں لیویز فورس کا ایک جوان اور ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ ضلع بولان کے علاقے بالا ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس سے سپاہی خالد حسین کرد ہلاک ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C