بلوچستان میں 3 خودکش حملوں کے بعد کوئٹہ سمیت 12 شہروں میں 91 افراد ہلاک
👁️ 368 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں 3 خودکش حملوں کے بعد کوئٹہ سمیت 12 شہروں میں 91 افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو رہورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت 12 شہروں میں ہونے والے حملوں میں اب تک کم از کم 37 شدت پسند، 10 اہلکار اور 17 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کو جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پنجگور اور شابان میں مختلف کارروائیوں میں 41 شدت پسند ہلاک کیے گئے، جس کے بعد دو روز میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی مجموعی تعداد 108 ہو گئی۔
کوئٹہ کے ریڈ زون میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ اس حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور تقریباً 17 افراد زخمی ہوئے۔ دالبندین اور پسنی میں بھی خودکش حملوں میں متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے مختلف مقامات پر ایک درجن سے زائد سیکیورٹی اہلکار یرغمال بنا لیے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق خاران میں ملازئی قومی اتحاد کے چیئرمین میر شاہد گل ملازئی کے گھر پر حملے میں شاہد گل سمیت سات افراد ہلاک ہوئے، اور ان کے گھر اور گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گوادر میں ہونے والے حملے میں خضدار سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
کالعدم علیحدگی پسند گروہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ’آپریشن ہیروف‘ کا دوسرا مرحلہ قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے کے دن کی صبح چھ بجے کے بعد حملوں کا آغاز ہوا اور دہشت گردوں نے سریاب روڈ اور ہزار گنجی سے لے کر ریڈ زون کے قریب ایدھی چوک کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، جہاں ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا۔
مستونگ جیل پر حملے کے دوران 27 قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ نوشکی میں ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزاره کو یرغمال بنایا گیا تھا، لیکن دس گھنٹوں کے بعد انہیں بحفاظت بازیاب کروا دیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع پسنی میں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے دفتر پر حملہ کیا، تاہم حکام نے نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر، پنجاب حکومت نے پنجاب–بلوچستان سرحدی راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C