بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا، وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 203 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستانی وزیر اعظم کی صدارت میں کوئٹہ میں سکیورٹی اجلاس کے دوران صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ کوئٹہ میں ایک سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔ بھارت کا نام لیے بغیر انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک کا شورش کو ہوا دینے میں ''بڑا کردار‘‘ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے 42 افراد، جن میں سے زیادہ تر سکیورٹی اہلکار تھے، کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
حکام کے مطابق پیر سے جاری سکیورٹی آپریشنز میں اب تک کم از کم 54 عسکریت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
صوبے میں بڑھتے ہوئے مسلح حملوں کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔
بلوچستان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے رواں ہفتے مختلف حملوں میں کم از کم 42 افراد کو ہلاک کیا۔ ان حملوں نے اس خدشے کو مزید تقویت دی ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند گروہ اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں۔
سب سے ہلاکت خیز حملہ پیر کو ضلع زیارت میں ایک پولیس چوکی پر ہوا، جہاں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ حملے کے دوران اغوا کیے گئے مزید 18 اہلکاروں کو بعد میں اغوا کاروں نے ہلاک کر دیا۔
اس واقعے کے بعد مقتول پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے کوئٹہ میں لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ''پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔‘‘
بھارت کا نام لیے بغیر انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک کا شورش کو ہوا دینے میں ''بڑا کردار‘‘ ہے اور وہ عسکریت پسندوں کو اسلحہ، مالی معاونت اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عسکریت پسند افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حملے کر رہے ہیں، تاہم ریاست ان کے ''مذموم عزائم‘‘ کو ناکام بنا دے گی۔
کابل اور نئی دہلی کی جانب سے ان الزامات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم دونوں ممالک ماضی میں ایسے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا مگر آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان طویل عرصے سے علیحدگی پسندانہ شورش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی خونریز کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔
کابل میں افغان طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C