بلوچستان: نوشکی میں پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم حملہ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم حملہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کے دفتر پر دستی بم حملے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔
اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سٹی علی احمد بگٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پی ٹی سی ایل کی عمارت پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ’دھماکے سے پی ٹی سی ایل کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی‘۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے کے افسر پر بھی اسی طرح کا بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بم دھماکا اس وقت ہوا تھا جب شہید افسر انسپکٹر شرابت خان گھر سے دفتر جارہے تھے اور ان کی گاڑی کوئٹہ –کراچی ہائی وے پر خضدار میڈکل کالج پہنچی تھی۔
ہسپتال کے عہدیداروں نے بتایا تھا کہ پولیس افسر شرابت خان موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔
مزید برآں گزشتہ ماہ پشاور میں شیخان پولیس پوسٹ پر نامعلوم شخص نے ہینڈ گرینڈ پھینکا تھا۔
پشاور میں پیش آنے والے واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی لیکن پولیس پوسٹ کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔
پولیس نے واقعے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 اکتوبر کو کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دو دھماکے ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے ایک روز قبل ضلع کچلاک کے علاقے کلی اسپائن میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ نشانہ بنائے گئے پولیس اہلکاروں کا تعلق ایگل اسکواڈ سے تھا، اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C