12/August/2025

بلوچستان: واشک میں کیپٹن سمیت 9 اہلکار ہلاک، ژوب آپریشن میں 50 شدت پسند مارے جانے کا دعویٰ

👁️ 549 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: واشک میں کیپٹن سمیت 9 اہلکار ہلاک، ژوب آپریشن میں 50 شدت پسند مارے جانے کا دعویٰ

بلوچستان: واشک میں کیپٹن سمیت 9 اہلکار ہلاک، ژوب آپریشن میں 50 شدت پسند مارے جانے کا دعویٰ

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع واشک میں بلوچ عسکریت پسندوں کے ایک بڑے حملے میں پاکستانی فوج کے کیپٹن آصف نواز سمیت 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

 

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پہلے ایک تھانے اور بارڈر فورس کے کمپاؤنڈ پر دھاوا بولا۔ جب فوج کی اضافی نفری مدد کے لیے پہنچی تو حملہ آوروں نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کر دی۔

 

دوسری جانب پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چار روز میں ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں سکیورٹی آپریشن کے دوران 50 مبینہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

 

تشدد کے حالیہ واقعات کی فہرست 

 

7 سے 11 اگست کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عسکریت پسندوں کے کم از کم 33 حملے رپورٹ ہوئے، جن میں فوجی، لیویز اور پولیس چوکیوں پر حملے، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے، اغوا، ریلوے ٹریک تباہی، شاہراہوں پر ناکہ بندی اور اسلحہ ضبط کرنے کے واقعات شامل ہیں۔ بڑے حملوں میں گوادر، مستونگ، خضدار، کیچ، آواران، قلات، تربت، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے علاقے متاثر ہوئے۔

 

یہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صوبے میں بلوچ عسکریت پسند گروہ نہ صرف دور دراز سرحدی علاقوں بلکہ مرکزی شاہراہوں، شہری مراکز اور حساس سرکاری تنصیبات کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز اور ریاستی ادارے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C