بلوچستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے. جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار محمد ہاشم ہلاک ہوگیا، پولیو رضاکار محفوظ رہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔حملہ آور فرار ہوگئے۔#Pishin #Balochistan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 25, 2022
ڈی سی پشین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت حوالدار محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیو مہم کے رضا کاروں کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشین یاسر خان بازئی نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9123 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C