بلوچستان: کوئٹہ میں دستی بم حملوں میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک، 16 زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں دستی بم حملوں میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک، 16 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہی دن میں 3 دستی بم حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ سب سے پہلے نواب غوث بخش گرلز ہائی اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، اس کے بعد لیاقت بازار میں ایک دکان اور پھر کلی دیبہ میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کلی دیبہ میں گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
رات کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تین دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں ایک ممتاز نامی نوجوان ہلاک اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل دکان میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ منگل کی شام شہر کے وسط میں واقع قدیمی بازار لیاقت بازار کی چائنہ مارکیٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے ایک دستی بم پھینکا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں وہاں موجود 7 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد، حبیب الرحمٰن، عرفان، ساگر اور یوسف مسیح کے ناموں سے ہوئیں۔ زخمی نوجوان عرفان اللہ ٹراما سینٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکے سے 7 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر موقع سے شواہد اکھٹے کئے گئے۔
اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گرلز اسکول پر دستی بم حملہ ہوا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے اسکول کا چوکیدار معمولی زخمی ہوا، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اسکول کے گیٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ 23 جولائی کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں زرکی میں لڑکیوں کے ایک سرکاری مڈل اسکول کو دھماکا کر کے تباہ کر دیا گیا تھا۔
3 جون کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نجی اسکول کے سامنے زوردار دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا تھا۔
10 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے لڑکیوں کے ایک نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C