بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کارروائی، 4 مبینہ عسکریت پسند ہلاک
👁️ 172 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کارروائی، 4 مبینہ عسکریت پسند ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی ہفتے کی شب ایک ایسے کمپاؤنڈ میں کی گئی جو کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کے زیر استعمال تھا۔ جیسے ہی سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کمپاؤنڈ پر پیش قدمی کی، اندر موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں چاروں مبینہ عسکریت پسند موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ کسی بھی سی ٹی ڈی اہلکار کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے بعد کمپاؤنڈ کی مکمل تلاشی لی گئی، جس دوران خودکار ہتھیار، دستی بم اور کالعدم تنظیم سے متعلق لٹریچر برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ فرانزک اور انٹیلی جنس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے مبینہ عسکریت پسندوں کی شناخت اور ان کے ممکنہ نیٹ ورک سے روابط جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C