بلوچستان: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق افغان پولیس چیف ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق افغان پولیس چیف ہلاک
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آور نے طالبان مخالف سابق افغان پولیس چیف کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1579844094918266880?t=cBe73jz4AnhInAWf3g9NTA&s=19
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 9 اکتوبر کو مشرقی بائی پاس پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے سابق پولیس افسر عبدالصمد اچکزئی پر گولیاں برسائیں، عبدالصمد اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے۔
سینئر پولیس افسر منصور احمد نے بتایا کہ مقتول عبدالصمد اچکزئی کو دو گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے بھائی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم اسی دوران ایک راہگیر کو گولی لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اشرف غنی کی سابق افغان حکومت میں عبدالصمد اچکزئی دارالحکومت کابل میں پولیس کمانڈر اور ڈپٹی چیف کے عہدے پر فائز تھے۔
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے سابق مشیر برائے امور عامہ اختر محمد بادزئی نے فیس بُک پیج پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں افغان طالبان کے کابل میں قبضے سے پہلے تک عبدالصمد اچکزئی نے قندھار کے ضلع پنجوائی میں پولیس کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دی تھیں۔
عبدالصمد اچکزئی نے صوبے اورنگان میں بھی پولیس کمانڈر کے طور پر کام کیا، وہ قندھار بارڈر پولیس کے چیف جنرل عبدالرزاق اچکزئی کے قریبی ساتھی تھے۔
اشرف غنی کی حکومت گرنے کے بعد سابق افغان پولیس افسر عبدالصمد اچکزئی قندھار سے فرار ہوکر کوئٹہ پہنچ گئے تھے، پولیس کے مطابق اُن کے بھائی کے پاس پناہ گزین کارڈ تھا لیکن عبدالصمد اچکزئی کے پاس گھریلو دستاویزات نہ ہونے کے سبب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ غیر قانونی طور پر کوئٹہ میں قیام پذیر تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C