بلوچستان: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کا مرکزی رہنما ہلاک
👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کا مرکزی رہنما ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ایم) کے سینئر رہنما آغا خالد شاہ کو ہفتے کے روز کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جب کہ حملے میں ان کا کزن زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر کلی جیو کے علاقے میں 2 مسلح موٹرسائیکل سوار حملہ آور آغا خالد شاہ اور ان کے کزن پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بی این پی کے رہنما اور ان کے کزن شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا تاہم خالد شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
خالد شاہ کے کزن غریب شاہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے، جب کہ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور بآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔
آغا خالد شاہ بی این پی ایم کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن تھے، پولیس کی جانب سے تاحال اس بات کا تعین نہیں کرسکے کہ حملے کے پیچھے کیا محرکات تھے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مجرموں کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بعد ازاں، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آغا خالد شاہ کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی بی این پی کے کارکنان اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتال میں جمع ہوئی۔
بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پارٹی کے کوئٹہ چیپٹر کے صدر غلام نبی مری نے اعلان کیا کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج کلی جیو میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے سینئر رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خالد شاہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2092 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C