بلوچستان: کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک، 24 زخمی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک، 24 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر، دو بچے اور ایک خاتون ہلاک اور 20 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیو ڈیوٹی کے سلسلے میں کچلاک کی جانب جا رہے تھے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں ہونے والے خودکش حملے میں حملہ آور رکشے میں سوار تھا۔
جائے وقوع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے ایک رکشے کو پولیس اہلکاروں کے ٹرک کے ساتھ ٹکرایا جس کے بعد دھماکہ ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا اور کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو زیادہ چوٹیں آئی۔
انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے کی زد میں پولیس ٹرک سمیت تین گاڑیاں آئیں جن میں ایک ٹویوٹا کرولا اور دوسری سوزوکی مہران کار شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی لاش جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر پڑی ملی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس حملے میں 20 کے قریب زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں 20 سے 25 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اہلکار پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعیناتی کے لیے جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی زد میں آنے کے باعث تین دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جبکہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں نے وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، جس پر وہ انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔‘
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’ پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیو اہلکار شرپسند عناصر کی ان مذموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘
جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’ دھماکہ بظاہر خودکش لگتا ہے۔ شرپسند عناصر کا ہدف پولیس پارٹی تھی۔ بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔‘
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بلیلی چیک پوسٹ دھماکے میں پولیس اہلکاروں اور بچے کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C