04/February/2025

بلوچستان: کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی ہلاک

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی ہلاک

بلوچستان: کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ، سپرنٹنڈنٹ جیل قاسم رئیسانی ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محند قاسم رئیسانی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود محمد قاسم نامی موقع پر ہلاک ہوگئے، جن کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او سول لائن کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے محمد قاسم رئیسانی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے سر اور چہرے پر گولیاں لگیں جس سے ان کی موت واقع ہوئی، واقعہ 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا تھا۔

میت قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C