بلوچستان کے سیاستدانوں کا لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ
👁️ 177 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے سیاستدانوں کا لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے لوگوں کی جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام لاپتا افراد کی فوری بازیابی، سیاسی رہنماؤں کے خلاف الزامات واپس لینے، دینی مدارس پر چھاپے بند کرنے، چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ رجیم اٹھانے اور پرانے بارڈر کراسنگ سسٹم کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاسکے۔
ڈان نیوز کے مطابق سیاسی رہنماؤں نے صوبے میں غیر مقامی لوگوں کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ مطالبات پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔
اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے رشید خان ناصر، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے یوسف خان کاکڑ، نیشنل پارٹی کے علی احمد لانگو، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ولایت حسین جعفری، جماعت اسلامی کے زاہد اختر اور ولی خان شاکر نے شرکت کی۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے دو ہفتے قبل کوئٹہ میں ہونے والی کثیرالجماعتی کانفرنس میں اپنایا گیا 17 نکاتی اعلامیہ پیش کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کا بنیادی مسئلہ وسائل کی ملکیت پر عوام کے حق سے انکار، ماضی اور حال میں طاقتور قوتوں کے غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ساحلی پٹی اور وسائل پر ناجائز قبضہ اور استحصال ہے۔
اعلامیے میں ’اصل منتخب عوامی نمائندوں‘ کی جیت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب نمائندوں کو ڈی سیٹ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
اعلامیے میں تمام لاپتا افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور 26ویں آئینی ترمیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جس میں 90 دن کی ماورائے عدالت حراست کی اجازت دی گئی ہے۔ اس میں لاپتا افراد کے کیمپوں کو نذر آتش کرنے اور چمن، تفتان، گوادر، پنجگور اور مند سمیت بلوچستان میں تمام سرحدوں کی بندش کی بھی مذمت کی گئی ہے، جس سے 30 لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔
اعلامیہ میں تمام سرحدوں کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے اور سرحدی تجارت کو آسان بنانے کے لیے مستقبل کے فیصلے سیاسی جماعتوں اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں نوجوان اس مسئلے کا شکار ہوچکے ہیں اور منشیات کی کاشت پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ کثیر الجماعتی کانفرنس کے اعلامیہ میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بلوچستان میں فوجی آپریشن ختم کرے اور کوئٹہ، گوادر اور دیگر شہروں میں منشیات کی بڑھتی ہوئی تجارت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
اس موقع پر سردار اختر مینگل اور داؤد شاہ کاکڑ سمیت سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات اور انسداد دہشت گردی کی آڑ میں دینی مدارس پر جاری چھاپوں پر بھی اظہار مذمت کیا گیا جس سے طلبہ اور شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
اعلامیے میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ گوادر، پسنی، جیوانی، اورماڑہ اور گڈانی جیسے ساحلی علاقوں میں سرگرم غیر قانونی ٹرالر مافیا کو کنٹرول کیا جائے، کیونکہ یہ مقامی ماہی گیروں کا ذریعہ معاش تباہ کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3177 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C