بلوچستان:کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار ہلاک، شوہر اور بچہ زخمی
👁️ 277 بار دیکھا گیا
بلوچستان:کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار ہلاک، شوہر اور بچہ زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک خاتون پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ ان کے شوہر اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ آبسر ریسرچ فارم کے قریب پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لیڈی کانسٹیبل شکیلہ اپنے شوہر سنیل جان اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تربت شہر کی جانب جا رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر اور آٹھ سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے دوران سات ماہ کا بچہ محفوظ رہا۔
کوئٹہ میں پولیس حکام کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کورٹ ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے میں خاتون کے شوہر کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کسی خاتون پولیس اہلکار کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل اپریل کے تیسرے ہفتے میں ضلع خضدار کے علاقے باجوئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل ملک ناز ہلاک ہوگئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C