بنوں: فٹ بال گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، بچوں سمیت 7 افراد زخمی
👁️ 241 بار دیکھا گیا
بنوں: فٹ بال گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، بچوں سمیت 7 افراد زخمی
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں واقع شیخ لنڈک فٹ بال گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، جسے پولیس نے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق کواڈ کاپٹر سے گرنے والا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فٹ بال گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ دہشت گردوں کی کارروائی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر بنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے دوران ایک اور واقعے میں ترنگ قبرستان کے قریب پولیس اہلکار ضیاء اللہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C