بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے علاقے نورور میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلے میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مولوی اسماعیل، ولی اللہ اور انعام اللہ کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم عمل تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اس سے قبل اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C