01/February/2026

بنوں میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، یو سی چیئرمین سمیت 3 افراد ہلاک

👁️ 181 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، یو سی چیئرمین سمیت 3 افراد ہلاک

بنوں میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، یو سی چیئرمین سمیت 3 افراد ہلاک

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں یونین کونسل چیئرمین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ بسیہ خیل میں پیش آیا، جہاں یو سی چیئرمین عامر درانی اپنے دوستوں کے ہمراہ حجرے میں موجود تھے کہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں یو سی چیئرمین سمیت تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C