بنوں میں مسجد سے تین سرکاری ملازم بھائی اغوا، دو کی لاشیں برآمد
👁️ 313 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسجد سے تین سرکاری ملازم بھائی اغوا، دو کی لاشیں برآمد
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے نواحی علاقے حسن خیل (سوکڑی) میں عشاء کی نماز کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامعلوم دہشتگردوں نے مسجد سے تین سرکاری ملازم بھائیوں کو اغوا کرلیا، جن میں سے دو کو بعد ازاں ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ عشاء کی نماز کے وقت پیش آیا، جب تقریباً 12 مسلح شدت پسند، جو مبینہ طور پر پولیس کی وردیاں پہنے ہوئے تھے، مسجد میں داخل ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے نمازیوں کو یرغمال بنا کر مخصوص طور پر تین بھائیوں — سعید اختر (کمشنر آفس میں ملازم)، پولیس کانسٹیبل امجد اور کانسٹیبل حضرت اللہ کو اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کے کچھ دیر بعد پولیس میں تعینات دونوں بھائیوں، کانسٹیبل امجد اور کانسٹیبل حضرت اللہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
دونوں کی لاشیں قریبی علاقے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔
تیسرے بھائی سعید اختر کے حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی، جبکہ اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C