بنوں: پولیس کارروائیوں میں اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
👁️ 345 بار دیکھا گیا
بنوں: پولیس کارروائیوں میں اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر چوکی فتح خیل واقعے کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز شروع کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران چوکی فتح خیل حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ زرولی کے بھتیجے حیات اللہ کو ہلاک کر دیا گیا، جو دیسی ساختہ بم (IED) بنانے کا ماہر بتایا جاتا ہے اور مبینہ طور پر بم رکشے میں نصب کر کے چوکی کو نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی بنانے کا سامان، بال بیرنگ، پرائما کارڈ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ حیات اللہ متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر بھی تھا۔
اسی طرح مختلف کارروائیوں میں چوکی پر حملے میں ملوث دہشت گرد اسد یار اور دہشت گرد نعمت اللہ بھی ہلاک ہوئے، جبکہ مؤثر حکمت عملی کے تحت ہلاک ہونے والوں میں اہم دہشت گرد کمانڈر منصور بھی شامل ہے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی، پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث اور مطلوب تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے کہا کہ شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، اور ضلع میں امن کے مکمل قیام تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں پولیس کو خصوصی شاباش دی ہے اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ بنوں پولیس نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے، دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبے سے امن دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C