بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار اور 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار اور 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1609478576671178752?t=WoI6dV96jU4pz4Tg6QilFQ&s=19
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے اور مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1609478576671178752?t=aINLJGy6EDrd6QWmDXGoyg&s=19
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد وسیم ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ 29 دسمبر کو خیبرپختونخوا کےقبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 دہشت گردوں کو بھی مارا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 29 دسمبر کو ضلع کرم کے علاقے اراولی کے شہری علاقے میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج کے جوان بہادری سے لڑے اور دہشت گردوں کو علاقے میں مؤثر انداز میں جواب دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بدستور فعال تھے۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر کو بلوچستان کے علاقےکاہان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ’کلیئرنس آپریشن‘ کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 5 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 24 دسمبر 2022 سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران کارروائی میں مصروف ٹیم کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کیپٹن فہد سمیت مادر وطن کے 5 سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں بہادری سے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرنذرانہ پیش کیان
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C