14/May/2025

بنوں‌:‌سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں‌جھڑپ ، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

👁️ 71 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں‌:‌سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں‌جھڑپ ، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

بنوں‌:‌سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں‌جھڑپ ، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ‘ کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل کے گاﺅں نورنگ خیل میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے نتیجہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( گل بہادر گروپ) کا اہم دہشت گرد ابرار مارا گیا۔

مارے جانےوالا دہشتگردسیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔کالعدم تنظیم کی جانب سے ابرار نامی دہشتگرد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C