بنگلا دیش: امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا
👁️ 134 بار دیکھا گیا
بنگلا دیش: امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا
ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلا دیش میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران جماعت اسلامی کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
بنگلہ دیشی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ شفیق الرحمان کو ڈھاکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان فاروق احمد نے الزامات کی تفصیل دیے بغیر کہا کہ انسداد دہشت گردی کے افسران نے جماعت اسلامی کے امیر کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کئی برسوں تک جماعت اسلامی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بڑی اتحادی تھی۔ ان کے اتحاد نے 2001 سے 2006 تک حکومت کی۔ جب شیخ حسینہ واجد نے 2009 میں اقتدار سنبھالا تو جماعت اسلامی کی تمام لیڈرشپ کو حراست میں لے کر ان پر 1971 میں جنگی جرائم کے تحت مقدمات قائم کیے۔
الزامات کے بعد 2013 سے 2016 کے درمیان جماعت اسلامی کے 5 رہنماؤں کو پھانسی دی گئی۔ سزاؤں کے خلاف مظاہروں میں سینکڑوں کارکنان ہلاک ہوئے تھے جبکہ ہزاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
بنگلا دیش میں موجود اپوزیشن کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی موجودگی میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔ ان پر 2014 اور 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام ہے۔ گزشتہ ماہ جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C