بوسنیا میں 9 سربوں پر 100 مسلمانوں کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد
👁️ 90 بار دیکھا گیا
بوسنیا میں 9 سربوں پر 100 مسلمانوں کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد
سرائیوو (مانیٹرنگ ڈیسک) بوسنیا میں جنگی جرائم کے پراسیکیوٹر نے 9 بوسنیائی سربوں کو 1992 سے 1995 تک جنگ کے دوران سات خاندانوں سمیت تقریباً 100 مسلم بوسنیاکس کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد کردی۔
رپورٹس کے مطابق آرتھوڈوکس سربوں، کیتھولک کروٹس اور مسلم بوسنیاکس کے درمیان تباہ کن جنگ، جس میں تقریباً ایک لاکھ افراد مارے گئے تھے، کے خاتمے کے 26 سال بعد بوسنیا اب بھی ایسے لوگوں کی تلاش کر رہا ہے جو لاپتا ہوگئے تھے اور جو مشتبہ مجرموں کے خلاف انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اسی وقت بلقان ملک جنگ کے بعد اپنے بدترین سیاسی بحران سے گزر رہا ہے جس میں بوسنیا کے سرب رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ مسلح افواج سمیت بوسنیا کے قومی اداروں سے انخلا کی دھمکی ایک نئے تنازع کا خدشہ پیدا کر رہی ہے۔
ان 9 افراد پر، جو بوسنیائی سرب جنگی فوج کے سابق ارکان اور کمانڈرز ہیں، جنوب مشرقی بوسنیائی قصبے نیوسینجے کے اطراف کے علاقے میں سے بوسنیائی شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے جن میں درجنوں خواتین، بوڑھے اور چھوٹے بچے شامل تھے۔
پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 1992 کے موسم گرما میں ہلاک ہونے والوں میں 7 خاندان شامل تھے، قتل کیے جانے والوں میں 49 کی باقیات مل گئی ہیں جبکہ 47 افراد اب تک لاپتا ہیں۔
کیس کو آگے بڑھانے کے لیے بوسنیا کی ریاستی عدالت کو فرد جرم کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5061 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C