بھارت اور امریکہ کے مشترکہ بیان پر پاکستان کا احتجاج، امریکی نائب ناظم الامور طلب
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بھارت اور امریکہ کے مشترکہ بیان پر پاکستان کا احتجاج، امریکی نائب ناظم الامور طلب
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ کے دوران بھارت اور امریکہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان پر پاکستان نے سخت اعتراض کیا ہے۔ اسلام آباد نے امریکی نائب ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور امریکہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے سلسلے میں وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو پیر کے روز طلب کیا اور بیا ن پر اپنا احتجاج درج کرایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “امریکی سفارت کار کو پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات اور مایوسی سے آگاہ کیا گیا۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکہ ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔”
پاکستان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفارت کار کو یاد دلایا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور یہ کہ اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز ماحول پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
مشترکہ بیان میں کیا کہا گیا تھا؟
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ ہفتے امریکہ کے تین روزہ دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے امریکی کانگریس سے خطاب کرنے کے علاوہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ متعدد امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی تھی۔ دونو ں رہنماوں کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا۔
مشترکہ بیان میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدام کرے کہ اس کے کنٹرول والے کسی بھی علاقے کا استعمال دہشت گردانہ حملوں کے لیے نہ کیا جائے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا، “صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دیے گئے تمام گروپوں بشمول القاعدہ، داعش، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔”
پاکستان دفتر خارجہ نے مشترکہ بیان کے فوراً بعد جمعے کے روز ہی ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے اسے غیر ضروری، گمراہ کن اور یک طرفہ قرار دیا تھا۔ اس نے مشترکہ بیان کو “تمام سفارتی ضابطوں کے برخلاف اور سیاسی اغراض پر مبنی” قرار دیا تھا۔
پاکستان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے لیے قربانیاں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور بڑی طاقتوں کی سنجیدہ شراکت کے بغیر دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانا کسی ایک ملک کے لیے تن تنہا ممکن نہیں ہے۔
‘امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا’
دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، ملکی اور علاقائی سطح پر دہشت گردی سے درپیش مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”ہم پورے خطے میں دہشت گردی سے درپیش مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ ”
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں کے باعث برسوں مشکلات برداشت کی ہیں۔ انہوں نے کہا،”ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے اور اپنی نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کو مکمل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن میں ساجد میر کو گرفتار کرنا اور اسے سزا سنانا بھی شامل ہے۔”
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم مسلسل اس بات کی اہمیت پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان لشکرطیبہ، جیش محمد اور متعدد انتہائی مضبوط دہشت گرد تنظیموں سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے۔”
میتھو ملر نے مزید کہا، ”ہم پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ یہ مسئلہ باقاعدگی سے اٹھاتے رہیں گے اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C