31/May/2026

بھارت ویتنام کو براہموس میزائل فراہم کریگا، راجیش کمار سنگھ

👁️ 279 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت ویتنام کو براہموس میزائل فراہم کریگا، راجیش کمار سنگھ

بھارت ویتنام کو براہموس میزائل فراہم کریگا، راجیش کمار سنگھ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/روئٹرز) بھارت نے کہا ہے کہ  اُس نے ویتنام کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ اسے براہموس میزائل فراہم کرے گا۔ یہ بات بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے بتائی۔ براہموس میزائل بھارت نے روس کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

 

سنگھ نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ کے دوران کہا کہ ویتنام کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے، اگرچہ اس کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت  انڈونیشیا  کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

 

فلپائن، بھارت سے براہموس میزائل نظام خریدنے والا پہلا  ملک تھا، جس نے 2022 میں 375 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔

 

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق  ویتنام کے ساتھ مجوزہ معاہدے کی مالیت تقریباً 629 ملین ڈالر  ہو سکتی ہے، جس میں تربیت اور لاجسٹک معاونت بھی شامل ہوگی۔

 

بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے شنگریلا دفاعی فورم میں خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آسیان ممالک کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتا ہے، ’’ ہم آپ سب کو دوست ممالک سمجھتے ہیں جن کے ساتھ ہم جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا اشتراک کر سکتے ہیں۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C