بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی 3 کا تجربہ ایک بار پھر ناکام
👁️ 142 بار دیکھا گیا
بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی 3 کا تجربہ ایک بار پھر ناکام
نئی دہلی(ڈیلی اردو/ وائس آف ایشیا) بھارت کا رات کی تاریکی میں اگنی تھری میزائل تجربہ ایک بار پھر ناکام ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی تھری میزائل تجربہ ساخت میں نقص کے ناعث ناکام ہوا۔ اگنی 3 میزائل تجربہ اڑیسہ کی ساحلی پٹی سے گذشتہ رات کیا گیا تھا۔ اگنی تھری میزائل لانچ کے بعد صرف 115 کلومیٹر دور جاگرا۔ اگنی تھری میزائل کے بنانے میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا۔
15 روز کے دوران رات کے وقت بھارتی میزائل تجربے کی یہ تیسری ناکامی ہے۔ اگنی 1 اور اگنی 2 کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خیال رہے بھارت نے گذشہ ماہ رات میں جوہری میزائل “اگنی 2” کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا تھا۔
قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے رات میں جوہری میزائل “اگنی 2” کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اڈیسہ کے ساحل سے قریب واقع ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر رات ساڑھے 7 بجے جوہری صلاحیت کے حامل “اگنی 2” کا تجربہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل 1500 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گذشہ ماہ بھی بھارت کی جانب سے براہموس سوپر سانک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا دعوی تھا کہ براہموس سوپر سانک میزائل تجربہ کامیاب رہا۔ بتایا گیا تھا کہ میزائل کا تجربہ بھارتی ریا اڑیسہ میں کیا گیا۔
بھارت نے کچھ عرصہ قبل بھی براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔یہ تجربہ بھارتی ریاست راجھستان میں کیا گیا تھا۔ بھارت کا دعوی ہے کہ براہموس سپر سانک میزائل ر زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے۔ جبکہ اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اپنی میزائیل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں مزید تیزی آسکتی ہے۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس وقت پاکستان کا میزائل نظام بھارت کے میزائلوں سے کہیں زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C