بھارت کا بولاری ایئربیس پر حملہ، اسکواڈرن لیڈر سمیت 5 پاک فضائیہ کے اہلکار ہلاک
👁️ 90 بار دیکھا گیا
بھارت کا بولاری ایئربیس پر حملہ، اسکواڈرن لیڈر سمیت 5 پاک فضائیہ کے اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) بھارت نے پاکستان کے حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، جوان نجیب سلطان، فاروق احمد سمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔
بھارتی حملوں میں پاکستان کے دیگر ائیربیس متاثر ہوئے ہیں ان میں
1۔ پی اے ایف بیس رفیق
2. فضائی اڈہ مرید
3. چکلالہ/ نور خان ایئربیس
4. رحیم یار خان میں فضائی تنصیب اور رن وے
5. سکھر بیس
6. چونیاں ملٹری کمپلیکس
7. پسرور میں ریڈار اسٹیشن
8. سیالکوٹ میں ایوی ایشن بیس کو نقصان پہنچا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ “ہمارے ایئرڈیفنس سسٹم نے انڈیا کی طرف سے پی اے ایف کے تین ایئربیسز پر زیادہ تر میزائل حملے ناکام بنا دیے ہیں۔”
ترجمان نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جو میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچ نکلنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں، ان سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوا اور پاکستان فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا، “افواج پاکستان پوری طرح مستعد ہیں اور انڈیا کی بڑھتی جارحیت اور بزدلانہ حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔”
انہوں نے یہ بھی کہا، “ہم اپنے عوام کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ انڈیا کے یہ حربے پاکستان کے غیور اور بہادر عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔”
فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ “انڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمھاری فرسٹریشن کو ہم جلد ہی مزید کمپاؤنڈ کریں گے۔” انھوں نے انڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “انڈیا اپنی مکاری سے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ “انڈیا نے افغانستان پر حملے کے بعد خود اپنی سرزمین پر بھی حملہ کیا اور پاکستان ایئر فورس کے پاس ‘الیکٹرونک سگنیچرز’ موجود ہیں کہ یہ کہاں سے فائر ہوئے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C