29/December/2025

بھارت کی مسلح افواج کیلئے 9 ارب ڈالر کے دفاعی ساز و سامان کی منظوری

👁️ 195 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت کی مسلح افواج کیلئے 9 ارب ڈالر کے دفاعی ساز و سامان کی منظوری

بھارت کی مسلح افواج کیلئے 9 ارب ڈالر کے دفاعی ساز و سامان کی منظوری

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی دفاعی خریداری کونسل (ڈیفنس ایکوئیزیشن کونسل—ڈی اے سی) نے ملکی مسلح افواج کی عسکری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 790 ارب بھارتی روپے (تقریباً 8.78 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

 

نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارتِ دفاع نے پیر، 29 دسمبر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک بھارت کی بری، بحری اور فضائی افواج کے لیے جن خریداری تجاویز کی منظوری دی گئی ہے، ان میں جدید ریڈار نظام، مواصلاتی آلات (ریڈیوز)، خودکار آف لینڈنگ ریکارڈنگ سسٹمز اور دیگر مختلف اقسام کا عسکری ساز و سامان شامل ہے، جو تینوں مسلح افواج کے زیرِ استعمال آئے گا۔

 

بھارتی دارالحکومت سے موصولہ دیگر رپورٹوں کے مطابق دفاعی ساز و سامان کی ان خریداری تجاویز کی منظوری بھارت الیکٹرانکس، ہندوستان ایروناٹکس اور زین ٹیک جیسے دفاعی شعبے کے نمایاں سرکاری و نجی اداروں کے لیے کاروباری لحاظ سے خاص اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔

 

ڈیفنس ایکوئیزیشن کونسل نے ان تجاویز کی منظوری پیر کے روز منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی، جس کی صدارت بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C