بھارتی آرمی جنرل کا پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بھارتی آرمی جنرل کا پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی پی) جنوبی سوڈان میں تعینات ایک بھارتی فوجی جنرل نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو ایک خط لکھ کر پاکستان کے امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق بھارتی آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن، جو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے فورس کمانڈر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نے پاکستان کے امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل نے یہ اعتراف پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو لکھے گئے ایک خط میں کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
بھارتی فوجی افسر نے پاکستانی امن دستے کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفقت اقبال اور کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے کردار کو بھی سراہا۔
خیال رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق پاکستانی امن دستے جنوبی سوڈان میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
‘امن کی کوششوں میں ایک قابل اعتماد فوج’
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن کے خط میں کہا گیا ہے، “پاکستانی امن دستے نے جنوبی سوڈان کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں انجینیئرز کے مشکل کام کیے، جو پاکستانی امن دستوں کے لیے ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔”
انہوں نے لکھا، “پاکستانی دستے نے دن رات کام کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو لاکھ 50 ہزار سے زیادہ اندرونی طور پر بے گھر افراد کی حفاظت کی۔”
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ “بھارتی آرمی کمانڈر کی جانب سے پاکستانی امن دستے کی تعریف بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ایک قابل اعتماد اور قابل شراکت دار کے طور پر پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے، “پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فعال تعاون کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کے لیے عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”
اقوام متحدہ کے امن دستے جن میں عام طور پر فوجی افسران اور کئی ممالک کے سویلین اہلکار شامل ہوتے ہیں، جنگ کے بعد خطوں میں امن کے عمل کی نگرانی اور مشاہدہ کرتے ہیں اور سابق جنگجوؤں کو ان کے دستخط کردہ امن معاہدوں پر عمل درآمد میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
پاکستان دنیا بھر کے 29 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں خدمات انجام دے چکا ہے اور ایتھوپیا اور روانڈا کے بعد پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں فوج بھیجنے والی چھٹی بڑی فوج ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C