بھارتی بحریہ نے کارگو جہاز کو صومالی قزاقوں سے آزاد کرا لیا
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بھارتی بحریہ نے کارگو جہاز کو صومالی قزاقوں سے آزاد کرا لیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی) بلک کیریئر کو صومالی قزاقوں سے رہائی دلانے میں بھارتی بحریہ کے جہازوں، ڈرونز اور میرین کمانڈوز نے حصہ لیا۔اس کارگو جہاز کو بازیاب کروانے کیلئے کیے جانے والے آپریشن میں 40 گھنٹے لگے۔
بھارتی بحریہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس نے صومالی قزاقوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے بلک کیریئر کارگو جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور جہاز پر سوار عملے کے 17 ارکان کو بھی بازیاب کروا لیا ہے
ایکس پر ایک بیان میں بھارتی بحریہ نے کہا کہ جہاز پر موجود تمام 35 قزاقوں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ غیر قانونی اسلحہ، گولہ بارود اور ممنوعہ اشیاء کی موجودگی چیک کرنے کے لیے جہاز کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس پورے آپریشن میں تقریباً 40 گھنٹے لگے، جس میں ڈرونز، بحریہ کے جہاز اور میرین کمانڈوز نے حصہ لیا۔
یہ پیشرفت جمعے کو اس وقت ہوئی جب بلک کیرئیر پر سوار ایک شخص نے بین الاقوامی پانیوں میں انڈین جنگی جہاز پر فائرنگ کی جس سے بحریہ حرکت میں آئی اور جہاز کو بھارتی ساحل سے تقریبا 2600 کلومیٹر دور روک دیا گیا۔
بحری جہاز پر قزاق سب سے پہلے یمن میں سقوطری کے جزیرے پر چودہ دسمبر کو سوار ہوئے تھے جو کہ صومالیہ سے لگ بھگ 240 کلومیٹرکی دوری پر ہے۔حالیہ برسوں میں صومالی قزاقوں کی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ساتھ ہی یہ تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے کہ اس ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور بڑے پیمانے پر افراتفری جس میں جہازوں پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملے بھی شامل ہیں کی وجہ سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔
اس ہفتے کے آغاز پر بنگلہ دیش کے جھنڈے والے ایک کارگو جہاز کو جس میں عملے کے 23 ارکان موجود تھے، صومالیہ کے قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا تھا۔ یورپی یونین میری ٹائم سیکورٹی فورس نے بدھ کے روز بتایا کہ یورپی یونین کا ایک جہاز بنگلہ دیش کے جہاز کا سراغ لگانے کی کوشیش کر رہا ہے۔
بھارت نے حال ہی میں بین الاقوامی پانیوں میں اپنی بحری طاقت کو بڑھانا شروع کیا ہے، بشمول قزاقوں کے خلاف گشت اور بحیرہ احمر کے قریب حملوں کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر تعیناتی کی گئی ہے۔
اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ کے دوران بھارتی بحریہ کم از کم چار تجارتی جہازوں کی مدد کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C