05/August/2019

بھارتی جارحیت: آرمی چیف نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی

👁️ 91 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارتی جارحیت: آرمی چیف نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی

بھارتی جارحیت: آرمی چیف نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے کسی بھی ایڈونچر کے تناظر میں کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی ہے جس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ لیا جائے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C