13/November/2019

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

👁️ 71 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا، ترمیم کے بعد کلبھوشن جادھو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔

ترمیم کے بعد کلبھوشن جادھو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا جب کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی، ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا قانونی طریقہ طے کرنا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C