بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس پاکستان کے جاندار دلائل، بھارتی وکیل سر پکڑ کربیٹھ گئے
👁️ 142 بار دیکھا گیا
بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس پاکستان کے جاندار دلائل، بھارتی وکیل سر پکڑ کربیٹھ گئے
دی ہیگ (ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کیس کی عالمی عدالت میں سماعت جاری، پاکستانی وکیل خاور قریشی کے جاندار دلائل سن کر بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاور قریشی کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں جاندار دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے شہریت کا اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسا؟ یوی کمانڈر نے مسلم شناخت والا پاسپورٹ کیوں رکھا؟ سینتالیس سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا بیان ناقابل فہم، ہمپٹی ڈمپٹی کی طرح بھارت بھی دیوار پر بیٹھا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی کی طویل فہرست ہے۔
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز کئی اہم سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔ کلبھوشن یادیو پر بھارتی موقف مضحکہ خیز ہے۔ ماضی میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکا ہوں۔ بھارت پاکستان کے سوال کا جواب دینے سے تحریری انکار کر چکا ہوں۔خاور قریشی نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ بھارت کے پاس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے متعلق کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ بھارت نے پاکستان کو آج تک کلبھوشن یادیو کا اصل پاسپورٹ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا موقف ہے کلبھوشن یادیو ریٹائرڈ افسر تھا لیکن اس کی شہریت سے تاحال واضح نہیں کیا گیا۔ بھارت نے نہیں بتایا وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن یادیو؟ جب ایک شخص کی شناخت مصدقہ نہیں تو قونصلر رسائی کیسی؟پاکستانی وکیل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت نے کیا تحقیقات کیں؟ ان کے پاس مسلم نام کا پاسپورٹ کیوں تھا؟ کلبھوشن کو ایران سے اغوا کرنے کے الزام کا کیا ثبوت ہے؟ ایران سے پاکستان کے درمیان 9 گھنٹے سفر کا کیا ثبوت ہے؟انہوں نے جاندار دلائل دیتے ہوئے کہا بھارت نے کلبھوشن کی شہریت کا اعتراف نہیں کیا، بھارت قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے؟خاور قریشی نے بھارتی صحافی کیرن تھاپر اور پروین سوامی کی رپورٹس کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق 3 بھارتی صحافیوں کی رپورٹس سامنے ہیں۔ کلبھوشن یادیو نے مسلم پاسپورٹ رکھا ہوا تھا۔ بھارت کلبھوشن کے پاسپورٹ کی وضاحت نہیں کر سکا۔
رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاسپورٹ سسٹم میں جعلسازی فوری پکڑی جا سکتی ہے۔ کلبھوشن کے پاسپورٹ سے متعلق برطانوی رپورٹ پیش کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C