بھارتی جنرل یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ مقرر
👁️ 111 بار دیکھا گیا
بھارتی جنرل یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ مقرر
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ بھارت کے ایک ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ابھجیت گوہا کو یمن کے شہر الحدیدہ میں نئی صف بندی کی رابطہ کار کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے چیف کی ذمے داریاں بھی انجام دیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل گوہا ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جنرل مائیکل لولزگارڈ کی جگہ لیں گے۔ اس طرح وہ الحدیدہ شہر میں فائر بندی کے سمجھوتے کی نگرانی کے واسطے مقرر کیے جانے والے اقوام متحدہ کے تیسرے ذمے دار بن جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان کے مطابق “اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس، ” جنرل لولزگارڈ کی مثالی خدمات کے لیے ممنون ہیں اور ہم جنرل ابھجیت گوہا کو خوش آمدید کہتے ہیں”۔
Following a tradition…
India’s Lt. Gen (Retd) Abhijit Guha to head United Nations Mission in support of Hudaydah Agreement (UNMHA)
https://t.co/wx9D4GrCmUP.S: India’s Lt.Gen P.S. Gyani was Force Commander of UN Yemen Observation Mission in 1963 (UNYOM). pic.twitter.com/FBXDIRtkhk
— Syed Akbaruddin (@AkbaruddinIndia) September 13, 2019
جنرل گوہا نے 2009 سے 2013 کے درمیان اقوام متحدہ کی امن فوج کے آپریشنز کی انتظامیہ کے عسکری امور کے بیورو میں بطور نائب عسکری مشیر کام کیا۔ انہوں نے 2013 میں امن اور تزویراتی شراکت داری کا بیورو قائم کیا۔
جنرل گوہا نے بھارتی فوج میں انفنٹری بریگیڈ اور انفنٹری کے کمانڈر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔ اسی طرح انہوں نے 1992 سے 1993 تک کمبوڈیا میں اقوام متحدہ کی عبوری اتھارٹی میں بطور عسکری مبصر کام کیا۔
سال 2013 میں بھارتی فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد گوہا نے 2014 میں اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں ٹکنالوجی اور جدت سے متعلق ماہرین کی ٹیم کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔
الحدیدہ میں نئی صف بندی سے متعلق کمیٹی میں یمن کی تسلیم شدہ آئینی حکومت اور حوثی ملیشیا کے 3، 3 ارکان شامل ہیں۔ کمیٹی کا مشن الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہوں سے حوثی ملیشیا کے انخلاء کے واسطے رابطہ کاری انجام دینا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم فائر بندی پر عمل درامد اور الحدیدہ سے متعلق اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کا کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے پہلے سربراہ ہالینڈ کے پیٹرک کیمرٹ گذشتہ برس 23 دسمبر کو یمن پہنچے تھے۔ اس کے بعد سے انہیں حوثی ملیشیا کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے سبب مشکلات کا سامنا رہا۔ رواں سال 17 جنوری کو ان کی سواری کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ یمنی حکومت کی ٹیم کے ساتھ اجلاس سے باہر آ رہے تھے۔ تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مبصر مشن کے دوسرے سربراہ جنرل لولزگارڈ کی مہم جوئی بنا کسی پیش رفت کے اختتام کو پہنچی۔ وہ فریقین کے بیچ مشاورت کو اپنے پہلے مرحلے میں معلق چھوڑ گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے دعوی کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی سویڈن معاہدے پر دستخط کو نو ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں تاہم حوثی ملیشیا الحدیدہ کے معاملے کو ناکام بنانے کے درپے ہے۔ اس نے الحدیدہ شہر میں نئی صف بندی کی نگراں کمیٹی کے اجلاسوں اور ملاقاتوں کے عدم انعقاد کی ٹھان رکھی ہے۔ لہذا ان کا انعقاد بین الاقوامی پانی میں اقوام متحدہ کے بحری جہازوں پر ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C