بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنیوالا اسپیشل برانچ پولیس کا افسر گرفتار
👁️ 90 بار دیکھا گیا
بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنیوالا اسپیشل برانچ پولیس کا افسر گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لئے کام کرنے والے اسپیشل برانچ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نیٹ ورک کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی سید مصور علی نقوی کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا، ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا جس کو محمود صدیقی کی ہدایت پر رقم فراہم کی جاتی تھی اور ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا جب کہ گرفتار ملزمان سے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C