بھارتی ریاست آسام میں مسلم میرج اور طلاق ایکٹ کی منسوخی؛ مسلمانوں کا اظہارِ تشویش
👁️ 105 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست آسام میں مسلم میرج اور طلاق ایکٹ کی منسوخی؛ مسلمانوں کا اظہارِ تشویش
نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) بھارت کی ریاست آسام نے اقلیتی برادری کے رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود 89 سالہ پرانے قانون کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت کم عمر مسلمانوں کو شادی کی اجازت حاصل تھی جب کہ مسلمانوں نے اس اقدام کو انتخابات سے قبل ووٹرز کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کی کوشش قرار دیا ہے۔
بعض ماہرین اسے حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کی کڑی قرار دے رہے ہیں۔ چند روز قبل بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بھی ایک سے زائد شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جب کہ ریاست آسام کی بی جے پی حکومت نے بھی ایسے ہی اقدام کا عندیہ دیا تھا۔
بھارت میں مسلمان، مسیحی برادری اور دیگر اقلیتیں اپنی روایات اور رسم و رواج کے مطابق ضابطوں کی پیروی کرتے ہیں۔ تاہم بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں یونیفارم سول کوڈ متعارف کرانے کا عزم کر رکھا ہے۔
تاہم کئی مسلمان بی جے پی پر ہندو ایجنڈا آگے بڑھانے، مسلمانوں پر امتیازی قوانین تھوپنے اور اسلامی شرعی اصولوں میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہیں۔
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کی آبادی 34 فیصد ہے جو کسی بھی دوسری بھارتی ریاست کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ میں کہا کہ آسام نے رواں ماہ 24 فروری سے مسلم شادیوں اور طلاقوں کے رجسٹریشن ایکٹ 1935 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
آسام میں شادی کے لیے دلہا کا 21 جب کہ دلہن کا 18 برس کا ہونا ضروری ہے، تاہم مسلم میرج ایکٹ اس عمر سے قبل بھی شادی کی اجازت دیتا تھا۔
اتوار کو وزیرِ اعلی سرما سے رائٹرز کے پوچھنے پر کہ کیا شمال مشرقی ریاست مئی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل یکساں سول کوڈ کو نافذ کرے گی تو سرما کا کہنا تھا کہ ابھی فوری طور پر نہیں۔
دوسری طرف مسلمان لیڈروں کا کہنا ہے کہ نو آبادیاتی دور کے قانون کو منسوخ کرنا مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔
آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل کہتے ہیں کہ بی جے پی ایسے اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کو بھڑکا کر ووٹر کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے آسام میں یونیفارم سول کوڈ کی جانب بڑھا جا رہا ہے، لیکن اس کے ذریعے آسام میں بی جے پی کی حکومت ختم ہو گی۔
بی جے پی کے رہنماؤں کے مطابق یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ ملک کے 1950 کے آئین کے تحت مسلم پرسنل لاز کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے اور اس میں اصلاحات کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C