بھارتی ریاست ہریانہ میں مسجد کے امام اور انکی اہلیہ کا بہیمانہ قتل
👁️ 121 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست ہریانہ میں مسجد کے امام اور انکی اہلیہ کا بہیمانہ قتل
نئی دہلی + ہریانہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی ریاست ہریانہ میں ضلع سونی پت کے مانك ماجرا گاؤں کی مسجد میں مسجد کے پیش امام اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاش مسجد میں ملی۔ جب گاؤں والوں نے دونوں کی لاشوں کو مسجد میں لہولہان حالت میں دیکھا۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور دونوں کی لاش کو قبضہ میں لے کر سونی پت کے جنرل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مانك ماجرا مسجد گاؤں میں عرفان نام کے شخص اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاشوں کو گاؤں والوں نے لہولہان حالت دیکھا۔ عرفان مسجد میں امامت کرتا تھا اور ان کی اہلیہ ياسمين بھی ان کے ساتھ مسجد میں بنے ایک کمرے رہتی تھی، دونوں کا قتل انتہائی بہیمانہ انداز میں کیا گیا تھا، دونوں کے جسم پر تیز دھار ہتھیار کے کم از کم 15 سے 20 نشانات تھے۔
گاؤں کےنصیب نامی شخص نے بتایا کہ جب وہ مسجد میں آیا تو اس نے عرفان کو آواز لگائی لیکن وہ نہیں آیا تو اس نے اس کے کمرے میں جا کر دیکھا تو عرفان اور ان کی اہلیہ کی لاش کمرے میں پڑی تھیں۔ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم واردات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی۔ ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع سے ثبوت جمع کئےاور پولیس نے گاؤں والوں کے بیان درج کئے تاکہ قتل کا معاملہ جلد سے جلد حل ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C