بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ دو ہفتوں کیلئے ٹال دیا
👁️ 134 بار دیکھا گیا
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ دو ہفتوں کیلئے ٹال دیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور آرٹیکل 370 سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے بعد دوبارہ ہو گی۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے 5 اگست کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداح کو یونین میں شامل کر لیا تھا۔
پاکستان اور چین نے بھارت کے اس فیصلے کو یکستر مسترد کر دیا ہے اور حکومت نے معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جب کہ چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی بھارت کے غیرآئینی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ امریکا، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھارتی اقدام کے خلاف شدید مظاہرے بھی کیے گئے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث بدتر ہوتی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے مودی سرکار سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی تھی۔
بھارت کے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو جواب دیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی انتہائی حساس صورت حال کا روز بروز جائزہ لے رہے ہیں، یہ ہم سب کے مفاد میں ہے۔
اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی میں خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہا اور نا ہی کوئی مرا ہے۔
بھارتی حکومت کے جواب پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے کیس کو دو ہفتے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C