بھارتی فضائیہ کا طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ، 3 شہری ہلاک
👁️ 106 بار دیکھا گیا
بھارتی فضائیہ کا طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ، 3 شہری ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے این آئی) بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران مگ طیارے کا یہ حادثہ تکنیکی اسباب کی وجہ سے ہوا۔ ‘اڑتے تابوت’ کے نام سے مشہور سابقہ سوویت روس عہد کے مگ طیاروں کی افادیت پر سوالا ت اٹھتے رہے ہیں۔
#WATCH | Indian Air Force MiG-21 fighter aircraft crashed near Hanumangarh in Rajasthan. Two civilian women died and a man was injured in the incident, the pilot sustained minor injuries. pic.twitter.com/z4BZBsECVV
— ANI (@ANI) May 8, 2023
بھارتی فضائیہ نے اس حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ ایک ٹویٹ کے ذریعہ اپنے بیان میں بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ،” بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ آج صبح کے وقت تربیتی پرواز کے دوران سورت گڑھ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ محفوظ طورپر باہر نکل آیا۔ اسے معمولی زخم آئے ہیں۔ حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔”
A MiG-21 aircraft of the IAF crashed near Suratgarh during a routine training sortie today morning. The pilot ejected safely, sustaining minor injuries.
An inquiry has been constituted to ascertain the cause of the accident.— Indian Air Force (@IAF_MCC) May 8, 2023
پولیس نے جائے حادثہ کا محاصرہ کرلیا اور بچاو کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ حادثہ پاکستان سے ملحق سرحدی ریاست راجستھان میں ہنومان گڑھ ضلع کے پیلی بنگا علاقے میں اس وقت پیش آیاجب سورت گڑھ ایئر بیس سے مگ 21نے پرواز بھرا۔
مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ طیارہ ایک مکان پر گرا جس سے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعہ بروقت طیارے سے باہر نکل آنے میں کامیاب رہا۔
بیکانیر ڈویژن کے انسپکٹر جنرل پولیس اوم پرکاش کے مطابق “پائلٹ نے انسانی نقصانات کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور طیارے کو گاں کے نواحی علاقے میں اتارنے میں کامیاب رہا۔
مقامی حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو پانچ لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
‘اڑتے تابوت’
بھارتی فوج کے مگ طیارے اکثر حادثے کا شکار ہوتے رہے ہیں، اسی وجہ سے انہیں “اڑتے تابوت” بھی کہا جاتا ہے۔
جولائی 2022 میں بھی مگ 21 تربیتی طیارہ راجستھان میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں اس پر سوار دونوں پائلٹ ونگ کمانڈر ایم رانا اور فلائٹ لفٹننٹ ادوتویہ بل ہلاک ہوگئے تھے۔
مگ 21 کو سن 1960کی دہائی کے اوائل میں بھارتیہ فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ سوویت دور کے ان طیارو ں کو مرحلہ وار ہٹانے کا کام جاری ہے۔
400 سے زائد حادثات میں تقریباً 200 بھارتی پائلٹ ہلاک
سرکاری رپورٹوں کے مطابق فضائیہ کے ایک نمائندے نے حال ہی میں پارلیمان کی دفاع سے متعلق کمیٹی کو بتایا تھا کہ مگ طیاروں کوہٹانا ضروری ہوگیا ہے۔ صرف سن 2021میں ہی مگ 21کے پانچ حادثات ہوئے جن میں تین پائلٹوں کی جانیں چلی گئیں۔
فضائیہ میں شامل کیے جانے کے بعد سے بھارت میں اب تک 400 سے زائد حادثات ہوچکے ہیں جن میں تقریباً 200 پائلٹ ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے اس وقت کے ونگ کمانڈر ابھینندن بھی سن 2019 میں مگ 21 طیارہ اڑا رہے تھے جب وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور پاکستانی حکام نے انہیں پکڑ لیا تھا۔ بعد میں سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C