بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے: جنرل زبیر محمود حیات
👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے: جنرل زبیر محمود حیات
اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایئر وار کالج کراچی میں کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں نمودار ہونے والے چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اور مسائل کا پرامن حل بہت ضروری ہے۔
جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اور خارجی عوامل کار فرما ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے اس خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔
جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہاکہ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔
قبل ازیں ایئر وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ایئر وار کالج ایئر وائس مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C