بھارتی کشمیر غزنوی فورس دہشت گرد تنظیم قرار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر غزنوی فورس دہشت گرد تنظیم قرار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی وزارت داخلہ نے عسکریت پسند تنظیم جموں و کشمیر غزنوی فورس اور خالصتان ٹائیگر فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی۔
بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، “قومی سلامتی کو مستحکم کرنے اور دہشت گردی کی تمام صورتوں کو کچلنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہنمائی میں آج ایک اور شخص اور دو تنظیموں کو دہشت گرد/ دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔”
مودی حکومت نے جمعے کے روز ہی خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ جبکہ خالصتان نواز کارکن ہروندر سنگھ سندھو عرف رندا کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی تعداد بڑھ کر 44 اور دہشت گرد افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔
جموں و کشمیر غزنوی فورس کو دہشت گرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا؟
بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف)دراندازی کی کوششوں، منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہی ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم “مختلف دیگر دہشت گرد تنظیموں مثلاً لشکر طیبہ، جیش محمد، تحریک المجاہدین، حرکت الجہاد اسلامی وغیرہ سے اپنے لیے کارکنان حاصل کرتی ہے۔”
بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جے کے جی ایف جموں و کشمیر کے عوام کو بھارت کے خلاف دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے کے خاطر اکسانے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ تنظیم بھارت کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے اور یہ ملک میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔
جے کے جی ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد اب اس کی اور اس سے وابستہ دیگر تنظیموں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔
خالصتان ٹائیگر فورس بھی دہشت گرد تنظیم قرار
خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے، “یہ ایک عسکریت پسند تنظیم ہے اور اس کا مقصد پنجاب میں دہشت گردی کا احیا کرنا، بھارت کی علاقائی سالمیت، اتحاد، قومی سلامتی اور خودمختاری کو چیلنج کرنا اور دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس میں پنجاب میں ‘ٹارگیٹیڈ کلنگ’ بھی شامل ہے۔”
رندا کون ہیں؟
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق ہروندر سنگھ سندھو عرف رندا دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے وابستہ ہیں اور اس وقت “سرحد پار کی ایجنسیوں کی سرپرستی میں” پاکستان کے شہر لاہور سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رندا بالخصوص پنجاب میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ رندا پر سن 2022میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں بھی ملوث ہونے کے شبہات ظاہر کیے گئے تھے۔ دہلی پولیس نے سدھو موسے والا قتل کیس میں جن افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ان میں ہروندر رندا بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C