بھارتی کشمیر میں فائرنگ اور دھماکے، بچے سمیت 5 شہری ہلاک، 9 زخمی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں فائرنگ اور دھماکے، بچے سمیت 5 شہری ہلاک، 9 زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے راجوری علاقے میں اتوار کو بندوق بردار کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج پھر وہیں پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک اور بچہ بھی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ شدت پسندانہ حملے تھے۔
https://twitter.com/AdityaRajKaul/status/1609830579310309376?t=4t8s1ym4kHsz2AHw2OEBmw&s=19
بھارت کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے راجوری علاقے میں دو جنوری پیر کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک بچے کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی گاؤں میں نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو مسلح افراد کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
پیر کے روز دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا، جب علاقے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد نے فائرنگ کرنے والے مبینہ بندوق برداروں کو پکڑنے کے لیے زبردست تلاشی مہم چھیڑ رکھی ہے۔ تازہ دھماکہ اسی مکان کے قریب پیش آیا ہے، جہاں گزشتہ شب فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک پولیس افسر کا کہنا تھا، ”دھماکے کا پہلا واقعہ مکان کے قریب پیش آیا ہے۔ اس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ ایک اور متاثرہ کی حالت بہت ہی سنگین ہے۔ میڈیا والوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ ہوشیار رہیں۔ ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی کو دیکھا گیا ہے، جسے صاف کیا جا رہا ہے۔”
یکم جنوری اتوار کی شام کو اسی ڈانگری گاؤں میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے، جن کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ دونوں واقعات میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ہندو کمیونٹی سے بتائے جاتے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے یہ ایک ٹارگیٹیڈ حملہ تھا۔ حملہ آوروں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
راجوری میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت ”انتہائی نازک” ہے۔ ان میں سے کچھ شدید زخمیوں کو ہوائی جہاز سے جموں بھی لے جایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت دیپک کمار، ستیش کمار اور پریتم لال اور شیو پال کے طور پر ہوئی ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ضلع راجوری میں شہریوں کی ہلاکتوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 16 دسمبر کو ایک بھارتی فوج کے کیمپ کے باہر دو افراد کو گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ابتدا میں مقامی لوگوں نے ان ہلاکتوں کا الزام بھارتی فوج پر عائد کیا تھا، تاہم بعد میں پولیس نے اس کی ذمہ داری بھی عسکریت پسندوں پر عائد کی تھی۔
جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ اور سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔
پانچ روز قبل یعنی 28 دسمبر کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے تصادم کے دوران کم از کم چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ بھارتی فوج کے مطابق یہ واقعہ بھی وادی کشمیر کے بجائے جموں کے علاقے میں پیش آیا تھا اور مبینہ طور پر شدت پسند وادی کی جانب بڑھ رہے تھے۔
گزشتہ ماہ کے اوائل میں بھارت کے نائب وزیر داخلہ نتیہ نند رائے نے بتایا تھا کہ جموں و کشمیر میں سن 2022 میں 30 نومبر تک عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کے متعدد واقعات میں 180 عسکریت پسند مارے گئے۔
انہوں نے پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا، ”جموں و کشمیر میں نومبر 2022 کے اواخر تک دہشت گردی کے 123 واقعات پیش آئے۔ ان میں 180عسکریت پسند اور 31 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ جب کہ 31 عام شہریوں کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C