بھارتی کشمیر میں فوجی قافلے پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں فوجی قافلے پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
سرینگر (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی قافلے پر حملے میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پیر کو فوج کے ایک قافلے پر پہلے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں متعدد اہلکار آئے۔
حکام کے مطابق اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور قریبی جنگلوں کی جانب بھاگ گئے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار اس علاقے میں عمومی گشت کر رہے تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی عسکری گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایک بیان میں حملے اور اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کا آپریشن اب بھی جاری ہے۔
ان کے بقول بھارتی سیکیورٹی ادارے خطے کے امن کے لیے پر عزم ہیں۔
حملے کے بعد پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں اس مقام پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
جموں و کشمیر میں حالیہ ہفتوں میں بھارت کے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دیگر مقامات پر عسکریت پسندوں نے متعدد حملے کیے ہیں۔
دو دن قبل اتوار کو ضلع کلگام میں دو مقامات پر جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں دو بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جب کہ پولیس نے چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
جون کے آغاز میں ہندو یاتریوں کی ایک بس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں 12 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جون میں یاتریوں کی بس میں اموات کشمیر میں ہندو یاتریوں پر حملوں کا 2017 کے بعد ہلاکت خیز واقعہ تھا۔
جموں و کشمیر میں مسلح شورش کا آغاز 1989 میں ہوا تھا جس کے بعد ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں جموں کشمیر میں عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے۔
بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ماہ ایک اجلاس کے دوران کہا تھا کہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
کشمیر ہمالیہ کے پہاڑی خطے میں واقع ہے اور بھارت اور پاکستان میں تقسیم ہے۔ دونوں ممالک اس خطے کے دعویدار ہیں۔ اس خطے پر دونوں جوہری ممالک تین جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔
نئی دہلی کشمیر میں عسکریت پسندی کے لیے پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا ہے۔ البتہ اسلام آباد ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C