بھارتی کشمیر میں چھٹے روز بھی تصادم جاری، ایک لاش برآمد
👁️ 23 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں چھٹے روز بھی تصادم جاری، ایک لاش برآمد
سرینگر (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارتی سکیورٹی فورسز اب بھی اپنے ایک فوجی جوان کی لاش کی تلاش میں ہیں، جو تصادم کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔ اس انکاؤنٹر میں بھارت کے دو سینیئر فوجی افسر اور ایک پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی علاقے اننت ناگ میں اتوار کے روز تصادم کے پانچویں دن بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق پیر کے روز یعنی چھٹے دن بھی صبح فائرنگ ہوتی رہی ہے جو تازہ اطلاعات کے مطابق اب بند ہوگئی ہے۔
اس دوران جنگل سے ایک جلی ہوئی لاش بھی بر آمد ہوئی ہے اور پولیس کے مطابق کپڑوں اور دیگر حلیے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ عسکریت پسند کی ہی لاش ہے، تاہم اس کی باقاعدہ جانچ اور تصدیق کی ضرورت ہے۔
اتوار کی رات کو آپریشن روک دینے کے بعد پیر کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اور ایک دیگر عسکریت پسند کی لاشوں کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ پہلے انہیں ڈرون کے ذریعے کسی ایک مقام پر دیکھا بھی گیا تھا۔
تصادم کی ابتدا
واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں گزشتہ بدھ کے روز بھارتی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف قریبی جنگل میں ایک آپریشن شروع کیا تھا اور اسی دوران تصادم شروع ہوا، جو تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے، جن کی تعداد دو سے تین کے درمیان بتائی گئی۔ وہ گھنے جنگل میں چھپ چھپ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کرتے رہے۔ ان کے مقابلے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوج، نیم فوجی دستے اور مقامی پولیس کو تعینات کیا گیا۔
بھارتی حکام نے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ہی عسکریت پسندوں کی نگرانی کے لیے اور فائر پاور کی فراہمی کے لیے جدید اعلی فوجی تکنیک اور آلات کا استعمال کیا۔ اس میں انتہائی جدید قسم کی توپوں اور مورٹار سمیت ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی شامل ہے۔
یہ تصادم اس بات کی جانب بھی نشاندہی کرتا ہے کہ کشمیر میں اب عسکریت پسند گروپ بھارت کے سخت ترین سیکورٹی ڈھانچے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی کا استعمال کر رہے ہیں۔
ان چھ دنوں کے دوران بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی سمیت پولیس اور نیم فوجی دستوں کے کئی اعلی سطحی حکام انکاؤنٹر کی جگہ کا دورہ کر چکے ہیں۔
شدت پسندوں کا بڑا حملہ
حکام نے گزشتہ بدھ کے روز ہی اس تصادم میں نیم فوجی دستے 19 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر کرنل من پریت سنگھ اور میجر آشیش دھون چک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں مزمل بھٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔
اس کے بعد ایک اور فوجی جوان کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے، جس کی لاش کی تلاش کا عمل اب بھی جاری ہے۔
ادھر سکیورٹی فورسز کے ان اعلیٰ افسران کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی پر قابو پانے کے حکومتی کوششوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے مودی حکومت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس سے دہشت گردی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کشمیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوج کے خلاف ایک بڑا حملہ ہے، جس میں اتنا زیادہ نقصان ہوا ہو۔
بعض میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان سے سرگرم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ‘محاذ مزاحمت‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، تاہم اس بات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
اس عسکریت پسند تنظیم نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اس نے لشکر طیبہ کے کمانڈر ریاض احمد عرف قاسم کی ہلاکت کا بدلہ لیا ہے۔ ریاض احمد کو آٹھ ستمبر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں ایک مسجد میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C