بیروت میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کا سینئر ترین کمانڈر فواد شکر ہلاک
👁️ 74 بار دیکھا گیا
بیروت میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کا سینئر ترین کمانڈر فواد شکر ہلاک
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز بیروت کے ایک علاقے پر حملے میں حزب اللہ کے فوجی کمانڈر فواد شکر کو “ختم” کر دیاہے۔
اسرائیل کا الزام ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے کے ذمہ دار تھے۔
فوج نے ایک بیان میں کہا، “اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بیروت کے علاقے میں حزب اللہ دہشت گرد تنظیم کے سب سے سینئر فوجی کمانڈر اور اس کے اسٹریٹجک یونٹ کے سربراہ فواد شکر کو ہلاک کردیا۔”
ادھر حزب اللہ نے فواد شکر کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
سعودی خبری ذریعے الحدث کی رپورٹ کے مطابق شکر حملے میں بچ نکلے۔ لیکن اسرائیلی نیوز سائٹ ynet نے اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا غالب امکان ہےکہ حزب اللہ کا عہدیدار مارا گیا۔”اگر وہ عمارت میں موجود تھے تو وہ اب باقی نہیں رہے۔” تاہم حزب اللہ نے فوری طور پر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔
فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے ایک علیحدہ ویڈیو بیان میں کہا، “فواد شکر مجدل شمس کے قتل عام کے ذمہ دار کمانڈر تھے، جس میں حزب اللہ نے ہفتے کی شام شمالی اسرائیل میں ایک فٹ بال کے میدان پر براہ راست ایرانی فلق-1 راکٹ فائر کیا تھا جس میں 12 بچے ہلاک ہوئے تھے۔”
ان کا کہنا تھا کہ فواد شکر حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا دایاں ہاتھ تھے اور حملوں اور کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت دینے میں ان کے مشیر تھے۔
لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کو کہا ہےکہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 74 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ “بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں ایک خاتون، ایک لڑکی اور ایک لڑکا شامل ہیں۔”
لبنان کی وزارت صحت کا مزید کہنا ہےکہ 74 افراد زخمی ہوئے ہیں، ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ سرحد پار سے تین روز قبل کیے گئے راکٹ حملے کا بدلہ ہے جس میں 12 بچے اور نو عمر افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل اور امریکہ نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا ہے۔ حزب اللہ نے ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کے روز اس حملے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اسرائیل اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان تنازع میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارت کاری جاری رکھے گا۔
اسرائیل حماس جنگ کا آغاز سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا، جس میں 1200 لوگ مارے گئے تھے۔ اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C