بیلاروس: جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے، صدر لوکاشینکو
👁️ 37 بار دیکھا گیا
بیلاروس: جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے، صدر لوکاشینکو
منسک (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) بیلاروس کے صدر کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ان کے ملک میں تعینات روسی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کبھی استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔
بیلاروس کے صدر آلیکسانڈر لوکاشینکو اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تسلیم کیا ہے کہ کچھ ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار بیلاروس پہنچ چکے ہیں اور باقی کو سال کے آخر تک وہاں پہنچا دیا جائے گا۔ روسی صدر نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے قریبی اتحادی اور ہمسایہ ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے والے ہیں۔
صدر لوکاشینکو نے ملک کے قومی دن کے موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ بیلاروس میں ہتھیاروں کی تنصیب ان کا سب سے مضبوط اقدام تھا، ”جس طرح وقت گزرتا جا رہا ہے، میرا یہ یقین مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ان ہتھیاروں کی تنصیب بیلاروس میں ہونی چاہیے اور وہ بھی محفوظ جگہ پر۔‘‘
ان کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا، ”مجھے یقین ہے کہ جب تک وہ (ہتھیار) یہاں ہیں ہمیں ان کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا اور کوئی دشمن ہماری سرزمین پر قدم نہیں رکھے گا۔‘‘
لوکاشینکو بھی روس کی طرح بارہا مغربی ممالک پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ وہ ان کی ریاست کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ کہ ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لیے جوہری ہتھیاروں تعیناتی ضروری ہے۔
دریں اثنا روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ اس تعیناتی سے سن 1968 کے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی کیونکہ روس کا ان ہتھیاروں پر کنٹرول برقرار ہے۔ ان کا روسی نیوز ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس کو ان ہتھیاروں کی تعیناتی پر ”مجبور‘‘ کیا گیا ہے۔
سن 1990ء کی دہائی کے وسط سے لے کر آج تک یہ ایسا پہلا واقعہ ہے کہ ماسکو کے جوہری ہتھیار روس کی قومی سرحدوں سے باہر نصب کیے گئے ہیں۔
1991ء میں سوویت یونین کی تقسیم کے بعد، جن تین نو آزاد ریاستوں میں سوویت جوہری ہتھیار نصب کیے گئے تھے، ان میں یوکرین اور قزاقستان کے علاوہ بیلاروس بھی شامل تھا۔
پھر 1992ء میں ان تینوں ریاستوں کی طرف سے یہ تمام جوہری ہتھیار واپس صرف روس میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس فیصلے پر عمل درآمد 1996ء میں مکمل ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C