بیلاروس میں حکومت مخالف کارکنوں کا ڈرون حملہ، روسی جاسوس طیارہ تباہ
👁️ 40 بار دیکھا گیا
بیلاروس میں حکومت مخالف کارکنوں کا ڈرون حملہ، روسی جاسوس طیارہ تباہ
منسک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بیلا روس کے حکومت مخالف کارکنوں نے منسک کے قریب نگرانی کرنے والے روسی طیارے پر ڈرون سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دریں اثناء روس نے کہا ہے کہ چین کے امن منصوبے کا بغور جائزہ لیا جائے۔
بیلاروس میں حکومت مخالف کارکنوں نے منسک کے قریب ایک ہوائی اڈے پر A-50 طرز کے ایک روسی طیارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خفیہ کارروائی ڈرون کے ذریعے کی گئی۔
‘بائی پول اپوزیشن‘ تنظیم کے رہنما، آلیکسانڈر آزاراؤ نے پولینڈ میں مقیم جلاوطن میڈیا چینل بیلساٹ کو بتایا کہ مچولیشچی حملہ ملک سے فرار ہونے والے بیلا روسیوں نے کیا تھا اور اب وہ ”محفوظ ہاتھوں‘‘ میں ہیں۔
بیلاروسی اپوزیشن لیڈرسویٹلانا تسخانوسکایا کے مشیر فراناک ویاکورکا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس حملے کو سراہتے ہوئے تحریر کیا کہ 2022ء کے آغاز کے بعد سے اب تک کا یہ ”سب سے کامیاب موڑ‘‘ ہے۔ بیلاروس کے حامیوں کو انہوں نے خراج تحسین پیش کیا۔
حملے کا نشانہ بننے والے روسی طیارے، بیرییف A-50 کمانڈ اینڈ کنٹرول کی صلاحیتیں رکھتا ہے اور یہ بیک وقت 60 اہداف کو ٹریک کرنے کا متحمل ہے۔
ایک سال قبل یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے بیلاروس میں تخریب کاری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس کی سرحدیں یوکرین اور روس دونوں سے ملتی ہیں۔ ملک کے مطالق العنان رہنما آلیکسانڈر لوکاشینکو تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حکومت پر مکمل انحصار کرتے ہیں۔ گزشتہ برس منسک نے ماسکو کو یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی مکمل اجازت دی تھی۔
اُدھر ماسکو نے کہا ہے کہ وہ چین کے امن منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔تاہم کریملن کو ابھی تک یوکرین میں پرامن حل کے لیے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”ہم اپنے چینی دوستوں کے منصوبے پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ یقیناً، تمام فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلات کا بڑے انہماک سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک بہت طویل اور شدید عمل ہے۔‘‘
یہ منصوبہ دونوں فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ بتدریج ‘ڈی اسکیلیشن‘ پر اتفاق کریں۔ اس میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف انتباہ بھی شامل ہے، جس کا روس حال ہی میں اشارہ دے چُکا ہے۔
دریں اثنا، چینی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ، اس نے ہمیشہ تنازعہ میں تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کے عمل کو برقرار رکھا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ، جنہوں نے یوکرین پر حملے سے چند دن پہلے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ” لامحدود‘‘ اتحاد کا اعلان کیا تھا، جنگ کے آغاز کے بعد سے کئی بار ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5154 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C