11/January/2022

تائیوان کا جدید ترین ایف- سولہ طیارہ سمندر میں گِر کر تباہ

👁️ 98 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تائیوان کا جدید ترین ایف- سولہ طیارہ سمندر میں گِر کر تباہ

تائیوان کا جدید ترین ایف- سولہ طیارہ سمندر میں گِر کر تباہ

تائی پے (ڈیلی اردو) تائیوان کا ایف 16 کا جدید ترین ماڈل فائیو (V) طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتا ہوگیا۔

تائیوانی حکام کے مطابق طیارہ تائیوان کی جنوبی ائیر بیس سے اڑان کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین نے طیارہ سمندر میں گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ طیارے اور پائلٹ کی تلاش کیلئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب تائیوان نے حادثے کے بعد ایف 16 طیاروں کا تربیتی مشن معطل کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C