تائیوان کے ارد گرد چین کی جنگی مشقیں شروع، امریکا کی مذمت
👁️ 30 بار دیکھا گیا
تائیوان کے ارد گرد چین کی جنگی مشقیں شروع، امریکا کی مذمت
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) چین کی فوج نے پیر کے روز سے تائیوان کے قریب فوجی مشقوں کا ایک نیا دور شروع کیا، جس کے بارے میں بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ “تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں کی طرف سے علیحدگی پسندانہ کارروائیوں” کے خلاف ایک تنبیہ ہے۔ ان فوجی مشقوں کے ختم ہونے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔
ان فوجی مشقوں کو ‘جوائنٹ سورڈ 2024 بی’ کا نام دیا گیا ہے اور چینی وزارت دفاع کے مطابق ان مشقوں کے ذریعے “تھیٹر کمانڈ کے دستوں کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کی جانچ کی جاتی ہے۔”
بیان کے مطابق، “یہ مشق تائیوان کی آزادی پسند قوتوں کی علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ریاستی خود مختاری اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے یہ ایک جائز اور ضروری آپریشن ہے۔”
چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کیپٹن لی شی کے مطابق مشقیں “تائیوان جزیرے کے شمال، جنوب اور مشرق کے علاقوں” میں ہو رہی ہیں۔
کمانڈ نے بتایا کہ سمندری فضائی جنگی تیاری کے گشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چینی بحریہ کے جہاز اور جنگی طیارے “مختلف سمتوں سے” تائیوان کے کافی قریب پہنچ رہے ہیں۔ اس میں اہم بندرگاہوں اور علاقوں کی ناکہ بندی، سمندری اور زمینی اہداف پر حملے سمیت “جامع برتری کے ساتھ مشترکہ صلاحیت” کو اجاگر کرنا ہے۔
تائیوان کا ردعمل کیا ہے؟
اس کے جواب میں تائیوان کی وزارت دفاع نے اسے “غیر معقول اور اشتعال انگیز رویہ” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ وزارت نے کہا کہ اس نے “آزادی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنے مطابق جواب دینے کے لیے مناسب فورسز روانہ کر دی ہیں” اور تائیوان کی خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا۔”
تائیوان کی حکومت نے یہ بھی کہا کہ چین کے تازہ ترین جنگی گیمز اور طاقت کے استعمال سے دستبردار ہونے سے انکار “صریح اشتعال انگیزی” ہے، جو علاقائی امن اور استحکام کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔
تائیوان میں چین سے متعلق پالیسی ساز ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں چین کی جانب سے تائیوان کے خلاف مزید سیاسی، فوجی اور اقتصادی خطرات کے پیش نظر، بھی تائیوان نہ تو پیچھے ہٹے گا اور نہ ہی ہار مانے گا۔
تائیوان کے صدر لائی چنگ نے گزشتہ دنوں اپنے قومی دن کے خطاب کے دوران خود مختار جزیرے کے “الحاق کی مزاحمت” کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اصرار کیا تھا کہ بیجنگ اور تائی پے ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہیں۔ اسی بیان کے بعد سے تائیوان ایسی مشقوں کے لیے الرٹ پر تھا۔
بیجنگ نے تائیوان کے صدر کی اس تقریر کی مذمت کی جب لائی نے کہا کہ چین کو تائیوان کی نمائندگی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
لائی کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھی چین نے مئی میں تائیوان کے گرد دو دن تک مشقیں کی تھیں، جس کا نام اس نے ‘جوائنٹ سورڈ 2024 اے’ دیا تھا۔
امریکہ نے چین کی مشقوں کی مذمت کی
امریکہ نے تائیوان کے ارد گرد چین کی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام “غیرضروری اور خطرہ بڑھانے” والا ہے۔ اس نے بیجنگ پر تحمل سے کام لینے کی تاکید کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں چینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “امریکہ کو آبنائے تائیوان اور تائیوان کے ارد گرد پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید تشویش ہے۔”
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس سے پہلے لائی کی تقریر کے جواب میں چین سے کارروائی نہ کرنے کے لیے بیجنگ کو خبردار کیا تھا، جس کے بعد یہ مشقیں لانچ کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2127 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C