تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری قیادت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ بات چیت پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق عسکری قیادت کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی جب کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور تمام پس منظر سے بھی باخبر کیا گیا جس میں بات چیت کا یہ سلسلہ شروع ہوا۔
اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر اسٹیرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے اور اب تک بات چیت کے ہونے والے ادوار پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان حکومت کی سہولت کاری سے ٹی ٹی پی سے بات چیت کا عمل جاری ہے، مذاکراتی کمیٹی حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کمیٹی آئین پاکستان کے دائرے میں بات چیت کر رہی ہے جب کہ حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری، مستقبل کی رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملک کو داخلی و خارجہ سطح پر لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے اقدامات کا بتایا گیا اور اجلاس کو پاکستان افغانستان سرحد پر انتظامی امور کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ آج پاکستان کے کسی حصے میں بھی منظم دہشت گردی کا کوئی ڈھانچہ باقی نہیں رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C